لاہور(خصوصی نمائندہ)جنرل ہسپتال شعبہ آرتھو پیڈک اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ،پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ اگر اجازت ملی تو ر جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز، پیرا میڈیکس رضا کارانہ طور پر فلسطین جا کر زخمی بچوں، خواتین اور بڑوں کے علاج معالجے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔