• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11پولیس شہداء کیلئے گرانٹ اورگھرفراہم

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پنجاب حکومت نے پولیس ملازمین کیلئے شہدا ء پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 11 پولیس شہداء کے اہل خانہ کو گرانٹ اور گھر فراہم کیے جائیں گے۔وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سید خرم علی نے شرکت کی۔اجلاس میں شہید پولیس اہلکاروں کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی، پولیس شہدا ء کے پیکیج ٹو کے تحت گرانٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ شہید کانسٹیبل کی فیملی کو 40 لاکھ روپے کی گرانٹ اور گھر کے لیے 1 کروڑ 89 لاکھ روپے ملیں گے۔
لاہور سے مزید