امریکا میں ایک چڑیا گھر سے 5 ہاتھیوں کی آزادی روک دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک عدالت کے ججز نے اس حوالے سے فیصلہ دیا ہے کہ جانور انسان نہیں ہیں اس لیے ان پر غیر قانونی قید کے قوانین لاگو نہیں ہوتے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد عمر میں زیادہ ہو جانے والے ہاتھیوں کو امریکی ریاست کولوراڈو کے شیئن ماؤنٹین چڑیا گھر سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔
نان ہیومن رائٹس پروجیکٹ (این آر پی) کا مؤقف تھا کہ ہاتھیوں کو پناہ گاہ میں منتقل کیا جانا چاہیے۔
کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے منگل کے روز فیصلے میں انسانی قوانین کا ذکر کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہیبیس کورپس (Habeas Corpus) نامی قانون صرف انسانوں پر لاگو ہوتا ہے، جانوروں پر نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیبیس کورپس قانون کے مطابق کسی بھی انسان کو غیر قانونی طور پر قید نہیں کیا جا سکتا۔