بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں کتے کی جانب سے بدلہ لینے کی ایک انوکھی اور منفرد کہانی سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تروپتی پورم کالونی کا پرہلاد سنگھ گھوشی نامی شہری 17 جنوری کو دوپہر 2 بجے اہلِ خانہ کے ساتھ ایک شادی میں شرکت کے لیے گھر سے نکلا تھا۔
گھر سے 500 میٹر کے فاصلے پر ان گاڑی موڑ لیتے ہوئے سڑک کے کنارے بیٹھے کتے سے ٹکرا گئی تھی۔
یہ اتنی معمولی ٹکر تھی کہ بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ کتے کو ذرا سی بھی چوٹ نہیں لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے بعد کتے نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل بھونکتا رہا۔
کئی گھنٹے بعد پرہلاد سنگھ گھوشی اور ان کے اہلِ خانہ تقریباً رات 1 بجے گھر واپس پہنچے جس کے کچھ ہی دیر میں کتے نے اپنا بدلہ لے لیا۔
کتے نے ان کی گاڑی پر اپنے پیروں اور ناخنوں سے نشانات ڈال دیے۔
بھارتی شہری کو پہلے لگا کہ یہ شرارتی بچوں کی حرکت ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پرہلاد سنگھ گھوشی اور ان کے اہلِ خانہ دنگ رہ گئے۔