کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ایوارڈز 2024 کیلئے کامیاب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جمعے سے پانچ دن کے دوران ہوگا۔گزشتہ ماہ 12 انفرادی ایوارڈ کیٹیگریز میں سے 9 میں شارٹ لسٹ پلیئرز کا اعلان کیا گیا تھا۔ پلیئرز کا انتخاب آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور شائقین نے کیا ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں ۔