• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیوروں سے رشوت لینے والے چمن اور کردگاپ کے 4 لیویز اہلکار معطل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نے کرد گاپ اور چمن کی گڑنگ لیویز چیک پوسٹوں پر لیویز اہلکاروں کی جانب سے ڈرائیور وں سے مبینہ رشوت لینے کا نوٹس لیتے ہوئے چار اہلکار وں کو معطل کر کےانکوائری افسر مقرر کر دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کرد گاپ اورچمن کی گڑنگ لیویز چیک پوسٹوں پر لیویز اہلکاروں کی جانب سے ڈرائیور وں سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کردگاپ کے تین لیویز اہلکاروں نصر اللہ ٗ منظور احمد اور عنایت اللہ کو جبکہ چمن کے لیویزاہلکار محمد ادریس کو معطل کر کے مزید تحقیقات کیلئے عنایت اللہ کاسی کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ دو دن میں پیش کرنیکی ہدایت کردی ۔
کوئٹہ سے مزید