پشاور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن نے کہا کہ یہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے، ہمیں اس کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے، ٹنل فارمنگ کو فروغ دیا جائے،زمینداروں، کاشتکاروں اور کسانوں کو زرعی تربیت کی فراہمی بہت ضروری ہے کیونکہ اس تعلیم و تربیت سے 100فیصد ہدف کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےزرعی یونیورسٹی پشاور کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے ہیلویٹاس سوئس انٹرکارپوریشن اور فاونڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ کے تعاؤن سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت زرعی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹنل فارمنگ بہترین اور جدید ٹیکنالوجی، پیداوار میں اضافہ، بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں اگانا ممکن ہے، سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں اور گرمیوں کی سبزیاں سردیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے آرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت، ڈاکٹر ارجمند نظامی اور منور خٹک نے سیکرٹری عطاء الرحمن کو ٹنل فارم ماڈل پیش کیا۔