کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ میں تمام لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا اور جن پلاٹوں پر قبضہ ہے یا جعلی لیز دی گئی ہے اسے ختم کیا جائے،ایس ٹی پلاٹس کو ان کے اصل مقصد کے تحت استعمال میں لا کر عوام کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی، 193 ایس ٹی پلاٹس میں سے جن 40 فیصد پلاٹوں پر قبضہ ہے اسے فوری طور پر ختم کرایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر محکمہ اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔