کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں 2016 سے لاپتہ شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016 لاپتہ ہوا تھا۔ ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کردیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر کی جبری گمشدگی کا تعین کیا ہے۔