کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر مصروف چینی شہریوں ، ماہرین ، اسٹاف کی نقل و حرکت اور سیکورٹی اقدامات سے متعلق تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا،آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے چائنیز باشندگان کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،چینی شہریوں کی سیکورٹی پر مامور پولیس اور نجی سیکورٹی اہلکاروں کی متعلقہ اداروں سے کلیئرنس لازمی کروائی جائے،شعبہ اسپیشل برانچ، ایس پی یو اور ضلعی پولیس چینی شہریوں سے متعلق سیکورٹی انتظامات پر مشترکہ حکمت عملی اور لائحہ عمل ترتیب دیکر عمل درآمد،شعبہ اسپیشل برانچ چینی شہریوں کے میزبان،کمپنی،عملہ، رہائشی علاقہ اور گذرگاہوں سے متعلق این او سی سے قبل اسکروٹنی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔