• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے دو سو علما و مشائخ کو خطیب اعظم یادگار ایوارڈ پیش کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) المدینہ نعت اکیڈمی کے آرگنائزر سید محمد وسیم اور سید محمد سبحانی نے سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم کراچی میں خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کو والہانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو سو سے زائد علما و مشائخ اور نعت خوانان کو خطیب اعظم یادگار ایوارڈ بدست علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی پیش کیے، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اپنے والد گرامی کی ولادت سے وفات تک خاندانی اور روحانی فیضان و برکات کا ذکر کیا ، المدینہ نعت اکیڈمی کی طرف سے علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کی تاج پوشی کی گئی، اجتماع میں الحاج گلشن الہیٰ، مولانا سید عبد الوہاب اکرم قادری، سید رفیق شاہ، مولانا شبیر عثمانی، سید سمیع اللہ حسینی، شاہ رخ قادری، مفتی محمد نوید عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید