کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نالوں میں کچرا، سالڈ ویسٹ اور ملبہ پھینکنے پر دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی ہے،کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 23جنوری 2025سے 23 مارچ 2025تک ہوگا اس دوران نالوں میں فضلہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔