کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے جعل سازی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عرفان قاسم ، مطیع اللہ باجوہ اور ایشور ڈار شامل ہیں۔