کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے بگن میں اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاء ضروریہ پر مشتمل پاراچنار جانے والے قافلے پر حملہ انتہائی شرمناک ہے اس غیر انسانی اور بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ ریاست اپنی رٹ کب قائم کرے گی، ملک کو خطرناک صورتحال کی طرف دھکیلا جا رہا ہے حکمرانوں کو فوری طورپر اقدامات کرنے چا ہئیں ۔