کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کےکیس میں تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اے وی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی ہیں، استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔