کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن نے کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر کے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر کھلے مین ہولز کورز کی موصول ہونے والی 1305 شکایات میں سے 841 حل کردیں اور ٹوٹے ہوئے مین ہولز کی درج 399 شکایات میں سے 200 شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹوٹے مین ہولز کی تعمیر و مرمت کرکے سیوریج نظام بحال کردیا جبکہ باقی شکایات کو حل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔