• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکیواڑہ کے علاقے میں گھر سے بزرگ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) لیاری کمار واڑہ روڈ ہاشم لاسی اسٹریٹ گلی نمبر 15 کے قریب گھر سے 60 سالہ عبدالغنی ولد شفیع محمد کی تشدد شدہ لاش ملی جسے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا،ایس ایچ او ساجد دھاریجو کے مطابق متوفی کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا اور اس کے ہاتھ پر کٹ کا بھی نشان ہے،انہوں نے بتایا کہ جس کمرے سے متوفی کی لاش ملی وہاں ایک اسکرو ڈرائیور بھی پڑا ہوا تھا، متوفی غیر شادی شدہ اور گھر میں اکیلا رہتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید