• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی پارک سے گزشتہ روز 3 سالہ بچہ اغوا نہیں لاپتا ہوا تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں واقع فیملی پارک سے کمسن بچے کے مبینہ اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق 3 سالہ انس اغوا نہیں بلکہ فیملی پارک میں کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا ، بچے کے کزن پارک میں تلاش کرنے کے بعد ناکام گھرلوٹ گئے تھے ،پارک میں سیر وتفریح کی غرض سے آنے والے لیاقت آباد کے رہائشی نوبیاہتا جوڑے کی نظر بچے پرپڑی اور انس کو لے کر پارک انتظامیہ کے پاس گئے،میاں بیوی نے پارک کے چوکیدار کو گمشدہ بچے کے حوالے سے آگاہ کیا، چوکیدار نے بچے کو لینے سے انکار کر دیا ،نوبیاہتا جوڑا انس کو لیاقت آباد اپنے گھرلے آ یا اوراس کا اچھے سے خیال رکھا ،سوشل میڈیا پر انس کو ساتھ لے جاتے ہوئے میاں بیوی کی ویڈیو وائرل ہونے پر جوڑے نے پولیس سے رابطہ کرکے انس کے بارے میں بتایا اور گزشتہ رات پولیس کی موجودگی میں انس کواس کے گھر والوں کے حوالے کیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی پانچ ماہ قبل ہی شادی ہوئی ہے،میاں بیوی نے بتایا کہ جس وقت بچہ ملا اسے شدید بخارتھا بچے کا علاج بھی کروایا،تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر صورتحال میں پارک انتظامیہ کی غفلت کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید