کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی پریڈی اور ایس او لکی اسٹار کی زیر نگرانی مبارک شہید روڈ اور صدر دواخانہ چوک پر غیر قانونی ٹھیلوں، پتھاروں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور سڑک کو مکمل طور پر کلیئر کر کے ٹریفک کی بلا تعطل روانی بحال کر دی گئی، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس دوران سرکاری فرائض میں مداخلت اور مزاحمت پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور جمعہ کو مزید ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔تانگہ اسٹینڈ، لنڈا بازار اور صدر کے مختلف علاقوں میں قائم وہ مارکیٹس جو گزشتہ بیس برسوں سے غیر قانونی طور پر کام کر رہی تھیں انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔