کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سرجانی ٹاؤن کے بڑے رہائشی منصوبے میں خلاف ضابطہ گیس کنکشنز کے خلاف اوگرا کو فیصلے پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیدیا، اوگرا کے وکیل نے کہا کہ اوگرا نے ضابطے کے مطابق گیس کنکشنز دینے کا حکم دیا ہوا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سوسائٹی میں 12 ہزار گھروں میں ایس ایس جی سی خلاف ضابطہ گیس کنکشنز فراہم کررہا ہے۔