• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن معراج النبیﷺ نہایت عقیدت اور مذہبی جذبے کیساتھ منایا گیا

کراچی( خالد محبوب ۔۔اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جمعے کو 27 ۰ویں شب رجب المرجب جشن معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ، شہر کی مساجد میں شب معراج النبیﷺ کے روح پرور اجتماعات میں علمائے کرام نے رحمۃ اللعالمین کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کئے، مسجد اقصی کی آزادی ،فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں ، خصوصی طور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں،دریں اثنا جما عت اہلسنّت پاکستان کے تحت معراج النبیﷺ کے مرکزی اجتماع سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں منعقد ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید