• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل چوری دہشت گردی ہے یا نہیں، ہائیکورٹ نے تفصیلات طلب کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پائپ لائن سے تیل کی چوری دہشت گردی ہے یا نہیں؟ سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت بھیجنے کے خلاف ملزمان کی اپیل پر صوبے میں متعلقہ معاملے پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں، ملزمان کی اپیل کی سماعت ہوئی، اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ پائپ لائن کو چوری کی نیت سے نقصان پہنچانا دہشت گردی نہیں، پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانا دہشت گردی ہے ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ صوبے میں تیل چوری کے کتنے مقدمات اور کہاں کہاں زیر سماعت ہیں، تمام تفصیلات اور ان کے مکمل پس منظر سے آگاہ کیا جائے تاکہ عدالت درست نتیجے تک پہنچ سکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید