• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی(نیوز ڈیسک)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے پبلک ہیلتھ میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے لیے انٹری ٹیسٹ 22جنوری کو یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس میں 45امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق، اس پروگرام میں داخلے کے لیے 47امیدواروں نے درخواست دی ، جن میں سے 45کو ٹیسٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لیے اہلیت کی شرط موزوں مضمون میں ایم ایس/ایم فل کی ڈگری تھی۔ عوامی صحت، ایپیڈیمیولوجی، ہیلتھ پالیسی مینجمنٹ، ماحولیاتی صحت، صحت کے نظام، اور کمیونٹی میڈیسن میں تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید