اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف مزید دو درخواستیں دائرکردی گئی ہیں،درخواستیں محمد قیوم خان اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں،جن میں چھبیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ چھبیسویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ کیخلاف ہے۔