• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاںبحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدود شاہ لطیف ٹائون مشین ٹول فیکٹری کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا،واقعے کی اطلا ع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر مقتول کی شناخت 32سالہ قائم دین ولد لونگ کے نام سے ہوئی ،ایس ایچ او تھانہ سکھن جاوید ابڑو نے بتایا ہے کہ واقعے 2 لڑکوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید