• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ڈیم میں روزانہ 9 ملین گیلن سیوریج کا پانی داخل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی سنیٹر شیری رحمان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے بچوں میں 93 فیصد ڈائیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، راول ڈیم میںروزانہ 9 ملین گیلن سیوریج کا پانی داخل ہو رہا ہے ،زیر زمین پانی کی سطح 1960 کی دہائی میں 10میٹر تھی، جو اب 60تا 120میٹر تک گر چکی ہے، اسلام آباد میں 2024کے دوران ہیپاٹائٹس اے کے18اور ہیپا ٹائٹس ای کے 5تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے، 41فیصدبور پانی، 27فیصد فلٹرڈ پانی اور 33فیصد سپلائی پانی کے نمونے غیر تسلی بخش پائے گئے، جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن شیری رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ، چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اتنے بڑی تعداد میں ڈائیریا کے کیسز رپورٹ ہونا پریشان کن صورتحال ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید