کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میںملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع احمد جیولرز پر چھاپہ مار کر ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 13 ہزار امریکی ڈالر ، ایک ہزار کینیڈین ڈالر، 7 ہزار درہم ،6 ہزار سعودی ریال اور ایک کروڑ 2 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔