کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں 3انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کیلئے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے۔ جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔