کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی کور کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری جمعے کو جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ راجہ ہاؤس پر منعقد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کیا ۔سردارعبدالرحیم نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،ارسا ایکٹ ترامیم اور نئی کینال نکالنے سمیت سندھ کے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی ، انھوں نے کہا کہ اجلاس میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اراکین پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، ارباب غلام رحیم ، سید زین شاہ ، ایاز لطیف پلیجو، لیاقت جتوئی ، ڈاکٹر ذوالفقارمرزا ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، مسرور خان جتوئی ، سردار عبدالرحیم ، حسنین مرزا ، عرفان اللہ خان مروت سمیت جی ڈی اے کے رہنما شرکت کریں گے۔