اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ۔ حکام کی ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس پر بریفنگ ، ،حکام نے کہا کہ پراجیکٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا جس میں 8 پیداواری یونٹس کی ریفربشمنٹ کی جائے گی ان کے دورے کا مقصد مرکزی ڈیم، جری ڈیم سائٹ اور پاور ہاؤس کو درپیش امور کا جائزہ لینا تھا۔چیئرمین واپڈا کو منگلا ڈیم، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔