• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ساؤتھ میں اسکاؤٹنگ کوششیں نمایاں کردار ادا کرینگی، صدیق میمن

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ کراچی ساؤتھ ناصرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کا دل ہے اور یہاں سے نکلنے والی کرنیں ملک کو روشن کرتی ہیں جبکہ اسکاؤٹنگ میں بھی یہاں کی جانے والی کوششیں ملک بھر میں نمایاں کردار ادا کریں گی، سندھ بوائےا سکاؤٹس ایسوسی ایشن اسکاؤٹنگ کے فروغ میں تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ وہ محمد صدیق میمن اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں کراچی ساؤتھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے ’’بیسک اسکاؤٹ لیڈر کورس‘‘کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر محمد حسین مرزا، فرقان احمد یوسفی ، سید خورشید حسین جعفری ، ظفر سلطانہ ، عالم صائم اور دیگر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بوائےا سکاؤٹس ایسوسی ایشن اسکاؤٹنگ کے فروغ میں تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔
ملک بھر سے سے مزید