• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادھار لئے گئے سامان کی رقم مانگنے پر فائرنگ ، دکان دار بیٹے سمیت قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ادھار لئے گئے سودے کی رقم مانگنے پر فائرنگ کرکے دکان دار اور اس کے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تھانہ دھمیال کو محمد عبداللہ نے بتایاکہ میراچھوٹابھائی حیدر علی اور والد طیب محمود بھٹی کریانہ کی دکان کرتے ہیں ۔ محمد احسان میرے بھائی کی دکان سے کریانہ کاسامان ادھار پرلیتاتھا۔ جمعرات کو بھی احسان اور ناصر ہماری دکان پر آئے میرے والد دکان پر موجود تھے ملزموں نے ادھار پر سوداسلف خریدنا چاہاجن کو میرے والد نے کہاکہ آپ پہلے اپنا بقایاادھار اداکریں پھر نیا ادھارملے گا۔جس پر دونوں نے میرے والد سے بحث وتکرار اور گالم گلوچ شروع کردی ۔ بعد ازاں احسان مسلح پسٹل تھا،آتے ہی ناصر اور بابر نے دکان پر آئے ۔ناصر نے میرے والد کوپکڑ لیا۔ احسان نے فائرمیرے والد پرکئے۔ میراچھوٹا بھائی وجاہت جوں ہی ملزم کو روکنے کے لئے آگے ہواتو احسان نےوجاہت رسول پر فائرکیا۔ملزمان کی عورتیں ،ان کابہنوئی بابر اور اس کابیٹا بھی ہمیں مارتے رہے ۔ہم دونوں زخمیوں کو ہسپتال لارہے تھے جو راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید