• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سکول ، بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکول پنجاب نے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ملتان شیخ محمد رفیق ، ملک سرفراز احمد اور ڈاکٹر شمیم سیال کو او ایس ڈی بنا کر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خالد عالم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان ، نزہت پروین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( زنانہ) ملتان ، ڈاکٹر فاروق اکبر لغاری کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سٹی ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہائی سکول لابر کے ہیڈ ماسٹر جعفر کو علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر تحصیل صدر ملتان ، عفت مسعود کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر زنانہ ملتان ، ایجوکیشن آفسیر ملتان ثمینہ اسلام کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ گجر خان کو راولپنڈی تعینات کیا گیاہے ۔
ملتان سے مزید