• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی حسن زہری نے ژوب کے بچوں کی فیس بلوچستان بورڈ میں جمع کرادی

کوئٹہ (پ ر) ژوب میں کلرک کی جانب سے طلباءکی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے واقعے کے بعد صوبائی وزیر زراعت ، صنعت و تجارت میر علی حسن زہری نے ایک ہزار سے زائد متاثرہ بچوں کی چوبیس لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو روپے فیس کی ادائیگی اپنی جیب سے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جو بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں جمع کرادی گئی ۔ میر علی حسن زہری کے اس تعلیم دوست اقدام کوعوامی حلقوں میں بے حد سراہا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل ایک ناعاقبت اندیش شخص کی وجہ سے تاریک نہیں ہونے دے سکتے تھے ۔ فیسوں کی ادائیگی ہم نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کی۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ژوب کی نویں اور دسویں کلاس کے بچوں کی امتحانی فیس ایک کلرک جوئے میں ہار گیا تھا جس کے بعد بچوں کے امتحانات کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے تھے جس پر صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے تمام بچوں کی فیس اپنی جیب سے ادا کرنے کااعلان کیا تھا۔
کوئٹہ سے مزید