• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل غیرحاضری پر پشین کی 4خواتین لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈی جی لیویز نے مسلسل غیر حاضری پر پشین کی چار خواتین لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا لیویز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لیویز عبدالغفار مگسی کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پشین لیویز کی چار خواتین اہلکار بی بی شاکرہ ٗ گل سلمیٰ ٗ ماہ جبین اور بی بی رخسانہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر اور غیر پیشہ وارانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس پر ڈی جی نے چاروں لیڈی اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔ 
کوئٹہ سے مزید