کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف کی نو منتخب کانگریس کا غیر معمولی اجلاس صدر ہارون ملک کی زیر صدارت آن لائن منعقد ہوا، جس میں 25 کانگریس ممبران شریک ہوئے ۔ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن اراکین نے بطور آبزرور شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پی ایف ایف کے آئین کی مخصوص شقوں میں تبدیلی لانا تھا۔ اس دوران پی ایف ایف آئین میں ترامیم پر’’ہاں یا ناں‘‘ میں رائے لی گئی ، کسی ممبر کو صورتحال پر بات کرنے کی اجازت نہیں گئی۔ واضح یہ اجلاس 19 نومبر کو منعقد ہونا تھا لیکن چند کانگریس ممبران کیجانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔