کراچی (جنگ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا شمار دنیا کے اسٹائلش کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔ حال ہی میں اُنہوں نے سبز رنگ کی اسٹائلش شرٹ پہنے ایک تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ شیئر کی ۔یہ شرٹ ان کے مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے وسیم اکرم سے اسے خریدنے کی خواہش ظاہر کردی ۔ایک مداح نے لکھا کہ آپ یہ شرٹ مجھے بذریعہ کوریئر کشمیر بھجوا دیں میں آپ کو اس کی قیمت آن لائن ادا کر دوں گا۔