• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی لڑکی سے ملنے آنیوالے بھارتی شخص کا قبول اسلام، قانونی مشکلات کا سامنا

منڈی بہاالدین(آئی این پی)پاکستانی لڑکی سے ملنے آنے والے بھارتی شخص نے اسلام قبول کرلیا تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے، اتر پردیش کے رہائشی 30سالہ بادل بابو غیر قانونی طور پر پاکستان پہنچے تھے، عدالت میں ضمانت دائر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی لڑکی سے ملنے کے لیے غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی بادل بابو نے اسلام قبول کر لیا۔ 30 سالہ بادل بابو بھارتی ریاست اترپردیش کا رہائشی ہے اور اس وقت منڈی بہاالدین میں زیر حراست اورعدالت میں اپنی ضمانت کے لیے کارروائی کا منتظر ہے۔
اہم خبریں سے مزید