• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال کے ہوشربا انکشافات

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )ولسن سینٹر واشنگٹن تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے دہشتگرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کے استحصال کرنے کے مستند شواہد موجودہیں۔ بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے بلوچ خواتین کےجنسی استحصال میں ملوث ہیں ۔آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے اپنے مفادات کے لئے بھرتی کرتی ہے۔بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدیلہ بلوچ کے والد کے مطابق جب میری بیٹی لاپتہ ہوئی تو میں نے عدیلہ کو تلاش کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ۔حکومت کے تعاون کی وجہ سے آج میری بیٹی دہشتگردوں سے آزاد ہو کر ہمارے ساتھ ہے۔
اہم خبریں سے مزید