• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کیلئے 1037 سی سی کی 1010 گاڑیوں کی خریداری پر متعلقہ افسران دستخط کرنے میں متامل

اسلام آباد( مہتاب حیدر)وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کے آپریشنل مقاصد کے لیے 1300 سی سی انجن کی گنجائش والی 1010 گاڑیوں کی خریداری کی جوسمری کی منظوری کی گئی تھی اس کی بنیاد پرایف بی آر کی جانب سے1037 سی سی انجن کی خریداری کیلئے مذاکرات کےبعد معاہدے کی دستاویز پرپروکیورمنٹ ( خریداری) کمیٹی اور متعلقہ افسران دستخط کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکارہیں ، پروکیورمنٹ کمیٹی کی اس ہچکچاہٹ نے ایف بی آر کو مجبور کیا کہ وہ 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے کسی دوسری کمپنی کے ساتھ مذاکرات کرے۔ آخر کار، ایف بی آر نے دوسری کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا اور پہلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ترک کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید