پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور گروہ اقتدار میں پہنچا ہے۔
ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت اور دستور کے خلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروہ جب بھی اقتدار میں پہنچا، عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ کی چوری سے اقتدار میں پہنچا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب بھی عوام کےحقِ حکمرانی پر ڈاکہ ڈالا گیا، مجرموں کے اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا۔