• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین مذہب: 4 مجرموں کو سزائے موت، 80 سال قید


توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 80 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج نے توہین مذہب کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزمان پر سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد شیئر کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مجرمان کو سزائے موت کے ساتھ مجموعی طور پر 80 سال قید اور 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔

مقدمہ پیکا ایکٹ کی سیکشن11 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 295 اے، بی، سی، 298 اے، 109 اور 34 کے تحت درج تھا۔

قومی خبریں سے مزید