کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملتان ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اتنا بڑا اعزاز ملا۔ کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو دوسری اننگز میں جلد آوٹ کرکے میچ پر گرفت مضبوط کریں، تھوڑی سی غلطیاں ہوئیں ایکسڑا رنز ہوئے، کوشش کریں گے دوسرے دن غلطیاں نہ کریں۔پانچ دن کے میچ پر تنقید ہوتی تھی اگر تین دن میں جیت نصیب ہوتی ہے تو وہ بہتر ہے۔کوشش ہوگی ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں بھی جلد آؤٹ کریں۔ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کنڈیشن میں ہم نے پچھلے 3 میچز جیتے ہیں۔والدین اورمیری بیٹوں کی بہت دعائیں ہیں یہ اعزاز ان سب کے نام منسوب کروں گا۔