کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا، صائم ایوب کی جگہ ایک بار پھر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔