کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض شائقین تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے سلمان آغاکے اہلِ خانہ کو بھی ہدف بنایا اور مبینہ طور پر نازیبا پیغامات اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اس صورتحال پر سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے۔ پاکستانی شائقین، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں جیت اور ہار کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لیکن کھلاڑیوں کے خاندان خصوصاً بچوں اور اہلیہ کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔