کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق کی چار سالہ مدت (2026 تا 2029) کے لیے بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ پی ایس ایل 11 سے نافذ العمل ہوگا۔بورڈ کا دعوی ہے کہ یہ معاہدہ لیگ کی تاریخ کی ریکارڈ ڈیل ہے، جس کی مالیت 2016 میں شروع ہونے والے افتتاحی ایڈیشن کے مقابلے میں1226فیصد زیادہ ہے۔ برانڈ پارٹنر شپ میں چھ کیٹیگری رائٹس اور ایک امپائر برانڈنگ رائٹ شامل ہے۔ بولی کھولنے سے قبل ریزرو پرائس کا اعلان کیا گیا تھا، جسے ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے عبور کرتے ہوئے حقوق حاصل کر لیا۔