کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے نئے چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان کے بھائی اولمپئن کلیم اللہ بھی چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔ فلائنگ ہارس سمیع اللہ پہلی مرتبہ اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لئے نچلی سطح پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی، کوشش ہوگی کہ ایمان داری کے ساتھ نئے کھلاڑی تلاش اورانہیں گروم کرنے کے لئے پلاننگ کی جائے، بیشتر ہاکی ایسوسی ایشنوں میں سلیکشن کمیٹی تک نہیں ہے، کمیٹی میں ایک یادو انٹر نیشنل کھلاڑی اور سابق اولمپئنز ہونے چاہئیں۔