• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے3 انسانی سمگلروں کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے زاہد اقبال، راشد محمود اور عاشق حسین کو گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق ملزم زاہد اقبال انسانی ٹریفکنگ میں ملوث پایا گیا ،اسے کھاریاں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو کمبوڈیا بھجوایا ،ملزموں نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لئے 8 لاکھ روپے ہتھیائےلیکن شہری کو وزٹ ویزہ پر کمبوڈیا بھجوایا گیا جہاں ملزم کےدیگر ساتھیوں نے شہری کو جبری مشقت پر مجبور کیا،کمبوڈیا میں موجود ملزم کے ساتھی فہیم نامی ایجنٹ نے شہری سے زبردستی پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ دیگر 2 کارروائیوں میں ملزم عاشق حسین کو پھالیہ منڈی بہاؤالدین سے جبکہ ملزم راشد محمود کو سرائے عالمگیر گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاشق حسین نے شہری کو ملازمت کی غرض سےدبئیبھجوانے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ راشد محمود نے شہری کو ملازمت کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے کے لئے 14 لاکھ روپے سے زیادہ وصول کئے ۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید