• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 39 میں نئے ٹیوب ویل کا کام شروع

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی)پی پی 16یونین کونسل 39 کے علاقہ مکینوں کی شکایت پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے ٹیوب ویل کا کام گزشتہ روزشروع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پارلیمانی سیکرٹری ریسکیو 1122 پنجاب ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ ، اکرم خان مہمند، راجہ ظفر اقبال،فیصل اعوان ، راجہ ذوالفقار ودیگر اہل علاقہ نے شرکت کی۔ٹیوب ویل کے کام کا آغاز ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ کیا۔علاقہ مکینوں نے نئے ٹیوب ویل کا کام شروع کروانے پر ایم این اے حنیف عباسی ، ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ ، سابق کونسلر اکرم خان مہمند کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید