کوئٹہ(خ ن)بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے کمشنر عبدالشکور خان نے کہا ہے معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے کمیشن کا بنیادی مقصد عوام تک معلومات کی رسائی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں کمیشن عوام تک معلومات تک آسان رسائی کو یقینی بنائے گا، جو صوبے میں شفافیت، احتساب اور عوام کے معلومات کے حق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔آر ٹی آئی ایکٹ کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا اور انہیں بلوچستان کے سرکاری محکموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا اختیار دینا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ٹی آئی کے حوالے سے سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام دورزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وفاقی انفارمیشن کمشنر اور سی پی ڈی آئی کے آر ٹی آئی کے قانونی مشیر زاہد عبداللہ نے بنیادی انسانی حق کے طور پر معلومات کی تاریخ اور ارتقاء پر تفصیلی بات کی۔سابق وفاقی انفارمیشن کمشنر اور سی پی ڈی آئی، آر ٹی آئی مشیر زاہد عبداللہ نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی دفعہ آئی ٹی آئی کے تحت کو ئی بھی شہر صوبے کے تمام محکموں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بھی دستاویزات لے سکتے ہیں اور یہ تمام شہریوں کا حق بھی ہے آر ٹی آئی کے آنے کے بعد صوبے کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل ہو گیا ہے تین روزہ ورکشاپ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔